ہومپاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اور جمہوریہ چیک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اور جمہوریہ چیک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (سب نیوز): صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔
جمہوریہ چیک کے قومی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول کے نام اپنے خط میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون کی بنیاد پر استوار ہیں۔
صدر مملکت نے اس امید اور اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کے نئے امکانات تلاش کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔