ہومتازہ ترینامریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا

امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا

امریکا نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر حملوں سے متعلق خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ہے اور ممکنہ امریکی کارروائی میں ایرانی جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کر رہی ہے جبکہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز دستہ بھی شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کی صورت میں ایران نے جوابی حملوں کا انتباہ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔