ہومتازہ ترینپاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کریں گے۔ تین روزہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ترجمان پی سی بی کےمطابق ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔