ہومبریکنگ نیوزکور کمانڈر ہا ئو س حملے کے الزام میں سابق آئی جی کا بیٹا بھی گرفتار

کور کمانڈر ہا ئو س حملے کے الزام میں سابق آئی جی کا بیٹا بھی گرفتار

لاہور: پولیس نے کور کمانڈر ہاس حملے کے الزام میں سابق آئی جی کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا۔9 مئی کو جناح ہاس جلا گھیرا و توڑپھوڑ کے الزام میں سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان ضیا کو کور کمانڈر ہاس کے باہر احتجاج اور توڑ پھور کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔رضوان کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم رضوان سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔