ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی مزید تین وکٹیں گرنے کا امکان،ملیکہ بخاری،جمشید اور مسرت چیمہ شامل

پی ٹی آئی کی مزید تین وکٹیں گرنے کا امکان،ملیکہ بخاری،جمشید اور مسرت چیمہ شامل

اسلام آباد:تحریک انصاف کی مزید تین وکٹیں گرنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر سکتی ہیں ، ملیکہ بخاری باضابط اعلان کچھ دیر بعد نیوز کانفرنس میں کریں گی، جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ بھی پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں،مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ بھی نیوز کانفرنس میں باضابط اعلان کریں گے۔دوسری جانب ملیکہ بخاری کو ایک سینٹرل جیل اڈیالہ کے گیٹ 5 سے باہر نکالا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملیکہ بخاری جیل سے سے نکلنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری کو فورا رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔