اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس پی انڈسٹریل ایریا لیاقت حیات نیازی کی ہدایت پر تھانہ نون پولیس کی بڑی کارروائی ،خطرناک چور گروہ کے تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے ، ملزمان میں ملک سہیل زمان، حسنین خورشید، خواجہ محمد امین شامل ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں، قیمتی پرفیومز، ملکی اور غیر ملکی کرنسی، قیمتی پلاٹوں کی فائلیں برآمد ہوئیں ،کارروائی ڈی ایس پی مبارک علی کی زیرنگرانی ایس ایچ او نون اشتیاق شاہ، اے ایس آئی محمد عارف معہ جوانوں نے کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک دوہری شہریت کے حامل پاکستانی شہری فدا جمال کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی،ملزمان غیر ملکی پلٹ پاکستانی شہریوں کے ساتھ تعلقات بناتے تھے،ملزمان موقع دیکھتے ہی گھر کو خالی پاکر لوٹ لیتے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا۔
تھانہ نون پولیس کی بڑی کارروائی ،خطرناک چور گروہ کے 3ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
