Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکھیلٹی ٹوئنٹی : پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل ہوں گے

جوہانسبرگ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج
کو وانڈیرس سٹیڈیم ، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان ٹیم نے 1-2سے جیت لی تھی۔گرین شرٹس نے پروٹیز کو پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی ، دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 17 رنز سے ہرا دیا، جس کے بعد فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 28 رنز سے مات دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2سے اپنے نام کی۔ چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ میزبان ٹیم تمبا باوما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہو گی، دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔