Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوززلزلہ :چیئرمین سی ڈی اے نے تمام عمارتوں کا سروے کرنے کا حکم دیدیا

زلزلہ :چیئرمین سی ڈی اے نے تمام عمارتوں کا سروے کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے نےگزشتہ رات اسلام آباد میں آنے والے زلزلے کے بعد تمام عمار رتوں کا سروے کرنے کے احکامات جاری کردیئے

ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ بلڈنگ کنٹرول ایجنسی شہر میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کر ے۔تمام عمارتوں بالخصوص سیکٹر E-11میں موجود ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جن کو نقصان پہنچا ہو۔ یہ سروے فوری طور پر شروع کیا جائے اوررپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی جانی چاہیے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔