ہومدنیااسرائیل نے دمشق پر میزائل داغ دیا،متعدد افراد جاں بحق وزخمی

اسرائیل نے دمشق پر میزائل داغ دیا،متعدد افراد جاں بحق وزخمی

دمشق(سب نیوز)شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی کلچر سینٹر کے قریب رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے جب کہ عمارت تباہ ہوگئی۔

حملے پر شام کی وزارت دفاع نے کہاہےکہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے، جس میں دمشق اور اس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔