ہومتازہ ترینمفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاںبند ہونے تک بات چیت نہیں ہو گی،ایرانی وزیر خارجہ

مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاںبند ہونے تک بات چیت نہیں ہو گی،ایرانی وزیر خارجہ

تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تمام تر دباو کے باوجود مزاحمت کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہم اپنے شہدا کے خون ناحق کو بھولنے یا نظرانداز نہیں ہونے دیں گے، ہمارے عظیم شہدا کا خون بہانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،امریکا ایران بات چیت نہیں ہو رہی، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کے تبادلے ہو رہے ہیں، تاہم مفاہمتی یادداشت کی امریکی خلاف ورزیاں ہونے تک ایران بات چیت شروع نہیں کرے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک واشنگٹن جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان کوئی براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ تہران اور مسقط کے درمیان ایک معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کھولے جانے کے بعد بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے نئے بحری راستوں کی وضاحت کی جائے گی۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کو پہلے عبوری معاہدے میں طے شدہ دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، ایران عمان کے درمیان معاہدہ سے آبنائے ہرمز کو فوری نہیں کھولا جائے گا، ایران عمان معاہدے سے آبنائے ہرمز میں نئی بحری گزرگاہیں بنیں گی، نئی بحری گزرگاہیں امریکا کی جانب سے دیگر شرائط پوری کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے پر استعمال کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔