اسلام آباد:سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی ایایم سی آئی نے پیور فوڈ آرڈیننس 1960 کی خلاف ورزی پر 9ملزمان کو سزائوں کا حکم سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا،سردار محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے باسیوں کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ موذی امراض کو ہر دو عام بانٹنے پھریں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو عدالت نے پیور فوڈ آرڈیننس1960 سیکشن 23 کے تحت ملزمان کو محمد جہانگیر،محمد عاقب،ضیا وقاص،محمد زاہد، محمد عارف، محمد وحید،عامر علی، کبیر احمد،آفاق احمدکو 3دن قید محض اور 2ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید ایک دن کی قید محض کاٹنا ہو گی۔ملزمان کو خود کو اور اپنے سٹاف کو ہیلتھ ویکسین نہ لگوانے کی پاداش میں سزا کا حکم سنایا گیا۔ سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہیے، اسلام آباد کے باسیوں کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ موذی امراض کو ہر دو عام بانٹنے پھریں۔ عدالت اس بار تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سزا سنائی ہے، آئندہ قانون کے مطابق بھاری جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔
پیور فوڈ آرڈیننس 1960 کی خلاف ورزی :9ملزمان کو سزائوں کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
