ہومپاکستانچند بے روزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں، عظمی بخاری

چند بے روزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چند بیروزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں، نوکری کے حصول کے لیے پنجاب اور مریم نواز ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔

لاہور سے اپنے بیان عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو کرپشن کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب شفاف ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے، پنجاب کے تمام محکمے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پولیس، پیرا اور دیگر محکموں میں باڈی کیمز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، پنجاب میں کوئی سفارش چلتی ہے نہ رشوت۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔