اسلام آباد(شبیر حسین)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر بیلاروس حکومت کی دعوت پر 12 جنوری کو بیلاروس میں چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم ایس) کی شریک سربراہی کریں گے جہاں سید نوید قمر 6ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بیلاروس جے ایم سی کا اجلاس 12 جنوری 2023 کو منسک، بیلاروس میں ہوگا۔مشترکہ وزارتی کمیشن تجارت، صنعت، صحت، تعلیم، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرے گا۔پاکستان اور بیلاروس نے 5 مئی 1997 کو تجارتی اور اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت جے ایم سی کا قیام عمل میں آیا۔چھٹے اجلاس کے دوران، دونوں فریق ٹیکسٹائل، صنعت، کسٹمز، سیاحت، اعلی تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کم از کم 6 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کریں گے۔پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسٹا نے بدھ کو وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے ملاقات کی اور لاجسٹک انتظامات اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اہم ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں صنعت، امور خارجہ، تجارت اور توانائی کے وزرا شامل تھے۔
وزیر تجارت بیلاروس میں 6ویں جے ایم ایس کی شریک صدارت کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
