چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آ گئے۔
عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو ریکارڈ آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کی گئی۔
سی سی ٹی وی میں ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں، ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔
ویڈیو میں ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دیا، مبینہ ویڈیو میں بیان رکارڈ کراتے ہوئے ملزم نظر نہیں آرہا۔
فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بج کر 28 منٹ درج ہے، عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز۔۔۔ مبینہ طور پر ڈی پی او گجرات اپنے ما تحت افسر کو موبائل فون میں ملزم نوید کا بیان ریکارڈ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔۔۔ متعلقہ تھانے میں ریکارڈ کردہ ویڈیو منظر عام پر۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل pic.twitter.com/skiW3y6tcj
— HUM News (@humnewspakistan) January 5, 2023
یاد رہے کہ ویڈیو بیان لیک ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔
