ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے عمران کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت کی تاریخ بدل دی

الیکشن کمیشن نے عمران کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت کی تاریخ بدل دی

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت کی تاریخ بدل دی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت 11 جنوری کو کرے گا۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو کیسز کی سماعت کرنا تھی۔

خیال رہے کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں انہیں این اے 95 سے نااہل قرار دیا تھا۔وہیں عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔