ہومدنیااسرائیلی وزیرکا مسجد اقصیٰ کا دورہ: امارات اور چین کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکامطالبہ

اسرائیلی وزیرکا مسجد اقصیٰ کا دورہ: امارات اور چین کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکامطالبہ

متحدہ عرب امارات اور چین نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سکیورٹی میں مسجد اقصٰی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر کے دورے کے بعد مسلم دنیا میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے اور کئی ممالک نے اشتعال انگیز دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

اب متحدہ عرب امارات اور چین نے اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز دورے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرکے مسجد اقصیٰ کے دورےپرسلامتی کونسل کااجلاس کل متوقع ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرکا مسجداقصیٰ جانا اشتعال انگیزی اورتنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔