ہومپاکستانمجلس وحدت مسلمین کا پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے سے انکار

مجلس وحدت مسلمین کا پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے سے انکار

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلو ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصرعباس نے کہا کہ ہمیں دیوارسے لگایا گیا ہے۔ پرویزالہٰی نے ہم سے کئے وعدوں پرعمل نہیں کیا۔

اس سے قبل دو جنوری کو ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔ پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم قیادت کی ہدایت پر ہوا۔

خیال رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 کو طلب کررکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔