ہومپاکستانوزیر اعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے صدر شیخ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے صدر شیخ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید النہیان میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان کی سربراہی میں 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسیلینٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔