ملتان : خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران کو شہید کردیا گیا۔
ملتان میں خانیوال کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے دو افسران کو پر فائرنگ کی اور شہید کردیا۔
ایڈیشنل آٸی جی کے مطابق دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فاٸرنگ کی گٸی، جاں بحق افسران میں ڈاٸریکٹر سی ٹی ڈی اور انسپیکٹر سی ٹی ڈی شامل ہیں۔
