پشاور:ایف آئی اے کے پی زون کی بڑی کارروائی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دو مختلف کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ پینتیس لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لئی گیں۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے. ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔ملزم عبدالغنی، عباس اور عبدالصمد کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں روحید حبیب اور شہزاد خان بھی شاململزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 68 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لئی گیں۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے. ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔ملزم عبدالغنی، عباس اور عبدالصمد کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 67 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لئی گیں۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے. ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔ملزم روہت حبیب اور شہزاد خان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ایف آئی اے کے پی زون کی بڑی کارروائی، کرنسی سمگلنگ میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
