Saturday, May 9, 2026
ہومشوبزاردو میں لکھا 90 سال پرانی شادی کا دعوت نامہ وائرل ہوگیا

اردو میں لکھا 90 سال پرانی شادی کا دعوت نامہ وائرل ہوگیا

برصغیر میں 90 سال قبل ہوئی ایک شادی کا اردو میں لکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا صارف سونیا باٹلا نے اپنے دادا دادی کی 1933 میں ہوئی شادی کا دعوت نامے ٹوئٹرپرشیئرکیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

اردو میں تحریردعوت نامے میں مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لیے دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے اور بارات کی روانگی کا وقت سوا 11 بجے دیا گیا ہے۔اسی کارڈ میں ولیمے کے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور تقریب کا وقت صبح 10 کا ہے۔
اردو میں لکھا گیا 90 سال پرانا دعوت نامہ سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور اب تک ہزاروں صارفین اس دعوت نامے کو دیکھ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی دعوت نامے کے وائرل ہونے کی خبر نمایاں طورپرلگائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔