Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانتحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں ہی بازی پلٹ دی ، درجنوں رہنما کپتان کے قافلے میں شامل

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں ہی بازی پلٹ دی ، درجنوں رہنما کپتان کے قافلے میں شامل

اسلام آباد(آئی پی ایس )آزاد جموں کشمیر میں مسلم لیگ نواز کو ایک اور دھچکا، ایل اے 45 ویلی 5سے نون لیگ کے سابق امیدوار بشیر خان نے مسلم لیگ نواز چھوڑنے کا اعلان کردیا ، چیف آرگنائزر سینٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات میں تحریک انصاف میں باضابطہ شمو لیت کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، رکن سٹیرنگ کمیٹی راجہ منصور اور مرکزی رہنما سردار تنویز الیاس بھی موجود تھے ۔مسلم لیگ نون کے سابق امیدوار بشیر خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔چیف آرگنائزر سینٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے بشیر خان اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔