Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات ، آزاد کشمیر انتخابات پر تفصیلی بریفنگ

وزیر اعظم سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات ، آزاد کشمیر انتخابات پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے منگل کی شام وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آزاد کشمیر میں پیش رفت پر انہی سردار تنویر الیاس خان نے آگاہ کیا اور بتایا کہ روز بروز پی ٹی آئی مضبوط ہو رہی ہے اور لوگ انکے(عمران خان )کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جس کی بدولت آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ھوگی جسکی وجہ پارٹی کے عہدے داران بھی ایک پیچ پر آچکے ہیں اس حوالے سے سینٹر سیف اللہ خان کی کاوشیں قابل قدر ہیں جو پارٹی کی ترقی اورترویج کیلئے ہمہ وقت مصروف ہیں اور پی ٹی آئی کے ہم خیال عوامی توقعات پر پورا اترنے والے افراد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے اور یہ عمل انتخابی شیڈول کے اعلان سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور اپکی توقعات کے مطابق پارٹی نچلی سطح پر بطور ادارہ مضبوط ہوگی ، سردار تنویر الیاس خان نے وزیر اعظم کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا وزیر اعظم نے انکی جانب سے پنجاب اور آزاد کشمیر میں کئے گئے ا قدامات کو سراہا اور آزاد کشمیر میں انکی ہدایات کے مطابق پارٹی کے معاملات کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔