سکھر،وسری شادی کا خواہشمند شخص وعدے کے مطابق شادی نہ کرانے پر دوسری مرتبہ کھمبے پر چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں شادی نہ کرانے پر دلبرداشتہ نوجوان دوبارہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔سکھر کے 30 سالا نوجوان حنیف کا صبر جواب دے گیا، پنوعاقل کے قریب گاوں میں حنیف نامی شخص خود سوزی کے لیے کھمبے پر چڑھ گیا۔ہائی وولٹیج لائن کے پول پر چڑھے شخص کو کھمبے سے اتارنے کے لیے رشتہ دار منت سماجت کرنے لگے۔رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حنیف چار ماہ قبل بھی کھمبے پر چڑھ گیا تھا مگر شادی کرانے کی یقین دہانی پر اتر آیا تھا۔رشتہ داروں نے یہ بھی بتایا کہ وعدہ کے مطابق شادی نہ کرنے پر حنیف دوبارا کھمبے پر چڑھ گیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھمبے پر چڑھنے والے شخص کو اتارنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
شادی نہ کرانے پر دلبرداشتہ نوجوان دوبارہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔