اسلام آباد-حکومت عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دے گی۔وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے، اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سے مذاکرات میں آصف زرداری اور اسحاق ڈار اہم کردار ادا کریں گے، اور عمران خان کو غیر مشروط بات چیت کا پیغام بھجوایا جائے گا، اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف پارٹی مشاورت کے بعد اتحادی رہنماں سے مشاورت کریں گے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مذاکرات کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات متوقع ہے، کیوں کہ صدر عارف علوی پی ڈی ایم کے ساتھ رابطے کا واحد ذریعہ ہیں۔دونوں رہنما ئو ں کے درمیان متوقع ملاقات ملاقات مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے جس میں انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کے مطالبے پر نرمی زیر بحث آئے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجیدہ مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کو شرائط کے بغیر ہاتھ بڑھانا ہوگا، جب کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہیں جایا جائے گا۔
حکومت کاعمران خان کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دینے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
