Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستاناپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کررہی ہیں،وزیراعظم

اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کررہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کررہی ہیں،پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، ہمارے ارکان سے رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن اور پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔حفیظ شیخ نے کہا کہ اسلام آباد کی نشست سے کامیابی حاصل کریں گے،اتحادیوں کی جانب سے ووٹ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کررہی ہیں،اسی لئے شفاف انتخابات کیلئے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا ،ہمارے اراکین کوخط لکھے جارہے ہیں ،رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں ،اپوزیشن پیسہ الگائے گی اور لالچ بھی دے گی، اسلام آباد کا معرکہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں، پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیے جارہے ہیں،عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔