Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن ماضی کی طرح خفیہ بیلٹنگ سے ہوں گے،الیکشن کمیشن

سینیٹ الیکشن ماضی کی طرح خفیہ بیلٹنگ سے ہوں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کم وقت کے باعث سینیٹ الیکشن ماضی کی روایت کے مطابق خفیہ بیلٹنگ سے ہوں گے تاہم شفافیت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے کمیٹی بنائی جائے گی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4ہفتوں میں سفارشات دے گی۔ مذکورہ کمیٹی نادرا،ایف آئی اے اور وزارت آئی ٹی سے تجاویز لے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔