Friday, November 8, 2024
ہومتازہ ترینمعروف پاکستانی گلوکارہ ریشماں کے بیٹے ساون انتقال کرگئے

معروف پاکستانی گلوکارہ ریشماں کے بیٹے ساون انتقال کرگئے

لاہور،گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے بیٹے ساون دل کادورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ساون کو اچانک دل کا دورہ پڑا، دل کا دورہ پڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ساون ریشماں کی عمر پچاس سال تھی اور وہ محکمہ سوئی گیس لاہور ریجن میں ملازمت کے ساتھ گلوکاری سے بھی وابستہ تھے۔ گلوکار ساون کی بیوی مہرو ریشماں بھی ان کے ساتھ کئی پروگرامز میں گلوکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ ساون ریشماں پاکستان ٹیلی ویژن اور پرائیویٹ پروڈکشنز کے تحت کئی پروگرامز میں اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں، ان کی شریک حیات بیوی مہر و ریشماں بھی ان کے ساتھ کئی پروگرامز میں گلوکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔