Tuesday, September 17, 2024
ہومشوبزرواں ماہ سینما گھر کھل جائیں گے، شان نے خوشخبری سنادی

رواں ماہ سینما گھر کھل جائیں گے، شان نے خوشخبری سنادی

لاہور(آئی پی ایس )فلم ضرار کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوئی، اب فوری ریلیز کی جائے گی۔ اداکار شان شاہد نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بڑی خبر سے آگاہ کیا ہے ،انہوں نے اپنی فلم ضرار کا آفیشل ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اپنی پوسٹ میں لکھاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ اگلے ماہ مارچ میں کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے ہمارے سینما گھر دوبارہ سے کھل جائیں گے ۔ اداکار نے سینما گھر کھولنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا فلم ضرار گزشتہ سال ریلیز کیلئے تیارتھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی،اب یہ فلم فوری ریلیزکردی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔