Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف مئی میں چین کا دورہ کریں گے،انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف مئی میں چین کا دورہ کریں گے،انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ذرائع

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف مئی میں چین کا دورہ کریں گے جہاں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف مئی کے آخری ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مئی کے آخری ہفتہ میں دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں ان کی اہم منصوبوں کے لیے چینی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔