وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں عمران خان پر حملے اور اسکے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے عمران خان کے پاک فوج کے خلاف بیان پر بھی بات چیت کی ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ۔
نواز شریف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے ۔نوازشریف نے مزید کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف عمران خان نفرت پھیلا رہا ہے ۔
عمران خا ن فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے،نوازشریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
