ہومپاکستانعمران خان کو اسپتال سے آج ڈسچارج کیے جانے کا امکان

عمران خان کو اسپتال سے آج ڈسچارج کیے جانے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔
لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں گولی لگنے سے زخمی عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں تیسرے روز بھی علاج معالجہ جاری ہے۔
4 رکنی میڈیکل بورڈ عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔
علاوہ ازیں عمران خان کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔
ڈاکٹروں نے عمران خان کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے تناظر میں انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔