Sunday, October 13, 2024
ہومتازہ ترینپاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا خیرمقدم

پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا خیرمقدم

نیویارک (اشتیاق احمد ، بیوروچیف)اقوام متحدہ (یو این)اور امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے متنازعہ کشمیر کے خطے میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے مشاہدے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کی عسکریت پسندوں کے مابین معاہدے کو “مثبت قدم” کے طور پر خیرمقدم کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایل او سی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ ملا۔انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکہ نے بھی جنگ بندی سے متعلق پاکستان اوربھارت کے مشترکہ اعلامیہ کاخیرمقدم کیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پیشرفت کومزید آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر جنگ بندی جنوبی ایشیا میں امن اوراستحکام کیلئے مثبت پیشرفت ہے، جنوبی ایشیا میں وسیع تر امن اور استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔