کالیکی منڈی(ملک وسیم اختر)تین با اثر افراد کی غنڈا گردی،غریب محنت کش کے گھر پر دھاوا،ملزمان اسلحہ کی نوک پر 2 خواتین کو دن دھاڑے اغوا کر کے لئے گئے ،مسیحی خواتین پر تشددکیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس کی فوری کارروائی، ڈی ایس پی صدر سرکل اور انچارج پولیس تھانہ کالیکی منڈی بھاری نفری سمیت پہنچ گئے ۔تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد مغوی خواتین بازیاب کر ا لیا گیا جبکہ ایک ملزم گرفتار اور2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا،کالیکی منڈی بستی عیسائیاں کے رہائشی عابد مسیح نے پولیس تھانہ کالیکی منڈی کو درخواست پیش کی کہ عاطف بلال کلیم اللہ اور اسحاق عرف اسحاکو ہمارے گھر آئے اور آتشیں اسلحہ لئے کر ہمارے گھر داخل ہوگئے اور گھر میں موجود میری بیوی شہناز بی بی اور میری بھابی شبانہ بی بی کو ہر غمال بنا کر اپنی گاڑی ویگنار میں زبردستی بٹھا لیا اور اسلحہ کی نوک پر زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔جس پر ڈی پی او حافظ آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد کو فوری طور پر روانہ کیا ۔پولیس تھانہ کالیکی منڈی کی بھاری نفری نے علاقہ بھر کا گھیراو کر کے خواتین کو بازیاب کروا لیا جبکہ ایک ملزم عاطف بلال کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔جن کی تلاش جاری ہے ۔دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر مسیحی خواتین کے اغوا کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ہوماسلام آبادکالیکی منڈی:3با اثر افراد کاغریب محنت کش کے گھر پر دھاوا،2 خواتین دن دھاڑے اغوا ،پولیس کی بروقت کارروائی،خواتین بازیاب جبکہ ایک ملزم گرفتار
کالیکی منڈی:3با اثر افراد کاغریب محنت کش کے گھر پر دھاوا،2 خواتین دن دھاڑے اغوا ،پولیس کی بروقت کارروائی،خواتین بازیاب جبکہ ایک ملزم گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔