Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسیلاب متاثرین کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،وزیرصحت

سیلاب متاثرین کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،وزیرصحت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر عملی اقدامات کیلئے کوشاں ہیں ،ہیلتھ کیمپس میں ٹائیفائڈ ، جلد کی بیماریوں اور نمونیا سمیت متعدد بیماریوں کا علاج جاری ہے ۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 48 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ،پنجاب کے دو اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ، بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ،سندھ کے 10 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ، مجموعی طور پر5602 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ،کیمپس میں پانچ سال سے کم عمر 1281 بچوں کو طبی امداد دی گئی، ہیلتھ کیمپس میں 470 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے دئے گئے، ہیلتھ کیمپس میں 196 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔پنجاب میں 787 مریضوں کو طبی امداد کو یقینی بنا یا گیا۔سندھ میں 5030 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ بلوچستان میں 4389 مریضوں کو طبی امداد دی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔