Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسلام آباد بار کی جیو نیوز پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا۔ درخواست سب نیوز پر

اسلام آباد بار کی جیو نیوز پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا۔ درخواست سب نیوز پر

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے منسوب قرارداد کی وضاحت کی ہے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا، اسلام آباد بار نے عمران خان سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ من گھڑت نوٹس کو قرارداد بناکر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا گیا، اسلام بار ایسوسی ایشن جھوٹی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اسلام آباد بار کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے، ایسوسی ایشن سیاسی جماعتوں کی بقا اور سیاسی جماعتوں کے وجود پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

new doc 10-03-2022 12.29

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔