Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآرمی چیف دورہ امریکہ کے دوران کن کن شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

آرمی چیف دورہ امریکہ کے دوران کن کن شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکا کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آج اور کل آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جب کہ بدھ کو وہ تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ایوریل ہینز اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں ہیں جہاں گزشتہ روز آرمی چیف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا صورت حال اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ جنرل قمر باجوہ نے آخری بار 2019 میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔