Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ کا ٹرانسجینڈر بل پر مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ کا ٹرانسجینڈر بل پر مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ٹرانسجینڈر بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عمرہ ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی۔ ملاقات میں ٹرانسجینڈر بل سے متعلق گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے جے یوآئی کی بلوچستان حکومت میں شمولیت پر مشاورت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔