ہومدنیاسعودی عرب کا 92 واں قومی دن 23 ستمبر کو منایا جائے گا

سعودی عرب کا 92 واں قومی دن 23 ستمبر کو منایا جائے گا

ریاض(سب نیوز)سعودی عرب کا 92 واں قومی دن 23 ستمبر کو منایا جا رہا ہے جس کی تقریبات کا آغاز متعدد شہروں میں ائیر شو سے کیا گیا ہے جس میں سعودی فضائیہ کے جہاز حصہ لے رہے ہیں

سعودی عرب کے قومی دن کی آٹھ روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں جدہ میں ائیر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی طیاروں نے فضا میں قوس وقزع کے رنگ بھر دئیے اور مختلف فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دیکھائے جن کو دیکھنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکیوں نے شرکت کی سعودی عرب کے قومی دن کی مرکزی تقریبات 23 ستمبر کو منعقد ہونگی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔