ہومپاکستانترکمانستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال

ترکمانستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)ترکمانستان اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانے میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف اور پاکستان میں سوئس کنفیڈریشن کے نامزد سفیر اسٹیفن رے کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بھی شامل تھی۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ غیرجانبداری کی پالیسی پر عمل پیرا دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ملاقات میں خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔