راولپنڈی (سب نیوز)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور حالیہ الیکشن میں جیتنے والے امیداواروں کامبارکباد دی اور نو منتخب قیادت سے ملاقات کی ۔اس موقع پر چیمبر کے صدر عثمان شوکت گروپ لیڈر و سابق صدر سہیل الطاف سینئرنائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدور اور ایگزیکٹو ممبران نے چیمبر آمد پر وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا ۔
وفاقی وزیر نے نو منتخب عہدیداروں نوشیرواں خلیل خان صدر، سینئر نائب صدر وسیم اسلم، نائب صد اکرام الرحمان عباسی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں کا کہ تمام 20 نشستیں پر کامیابی راولپنڈی کی تاجر برادی کا راولپنڈی چیمبر اور میا ں پرویز اسلم گروپ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے نئی ٹیم کو اپنی وزارت کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ تاجر برادری کی سہولیات اور کاروباری سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
تاجر برادری ریلوے کی فریٹ سروس سے فائدہ اٹھائے۔۔اس موقع پر گرو پ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ الیکشن میں 20 نشستوں پر کلین سویپ ایک اعزاز، اہم ذمہ داری اور تاجربرادری کے اعتماد کا مظہر ہے نومنتخب عہدیداروں نے بھرپور کام اور محنت کا اعادہ کیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ ،انتخابات میں کامیاب عہدیداران کو مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
