تاشقند(سب نیوز) ازبکستان کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی جانب بغیر پائلٹ فضائی گاڑی(ڈرون)کے ذریعے کیے گئے مبینہ حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات، شہریوں اور شہری تنصیبات کو خطرے میں ڈالنے والی کوئی بھی کارروائی ناقابل قبول ہے۔
ازبکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سختی سے پاسداری کریں اور ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔بیان میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، تنازع کے مزید پھیلا کو روکنے اور امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
حوثیوں کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، ازبکستان کی شدید مذمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
