اسلام آباد(سب نیوز)بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری روابط اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے نٹالی بیکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان امریکہ تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ نٹالی بیکر نے بتایا کہ امریکی حکومت تجارت اور ٹیرف سے متعلق انتظامات کے حوالے سے وزارتِ تجارت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر سرمایہ کاری میں سہولت کاری، کاروباری روابط کے فروغ اور پاکستان امریکہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات، پاکستان امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
