ہومپاکستانآج سے 3جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

آج سے 3جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )این ڈی ایم اے نے آج سے تین جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی اور متوقع پری مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دریاں اورندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوسکتی ہے، جبکہ گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات سمیت حساس علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اورمسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اوردریا کناروں کے قریب غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کیا جائے، جبکہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ انتظامیہ کودی جائے۔صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیزکو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔