ہومتازہ ترینسعودی عرب میں آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تمام 14افراد جاں بحق

سعودی عرب میں آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تمام 14افراد جاں بحق

ریاض(آئی پی ایس )سعودی عرب میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ حادثہ اتوار کے روز راس تنورہ کے علاقے میں پیش آیا، ہیلی کاپٹر سعودی آرامکو کی ملکیت تھا۔سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے فورا بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاحال حادثے کی وجہ یا جاں بحق افراد کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔