ہومپاکستانہنزہ پریمیئر لیگ کا باقاعدہ آغاز،گلگت بلتستان بھرسے مردوں اور خواتین کی 32 ٹیموں کی شرکت

ہنزہ پریمیئر لیگ کا باقاعدہ آغاز،گلگت بلتستان بھرسے مردوں اور خواتین کی 32 ٹیموں کی شرکت

ہنزہ ( رپورٹ  اسلم شاہ  ) ہنزہ پریمیئر لیگ کا باقاعدہ آغاز تاریخی بلتت پولو گراونڈ میں ہوا گلگت بلتستان بھر  سے مردوں اور خواتین کی 32 سے  ذیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ تھے۔اس موقع پر لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔مکس مارشل آرٹس کی  کھلاڑی انیتاکریم کی خصوصی شرکت لڑکیوں کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ نے کہا کہ بلخصوص گلگت بلتستان  اور بالعموم پاکستان کا دنیا بھر سافٹ امیج(مثبت چہرہ ) عیاں کرنے میں ہنزہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ہنزہ نے نوجوانوں نے تعلیم،کھیل،سائنس اور ٹیکنالوجی کےساتھ ساتھ ہر ایک میدان میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اس لیے آج خواتین کی مکس مارشل آرٹس سے لیکر کوہ پیمائی اور فٹبال سے لیکر تعلیم کے میدان تک بین الاقوامی سطح پر اپنے اعلی صلاحیتوں کے باعث نہ گلگت بلتستان بلکہ وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بجانے کی یہ کاوش خراج تحسین کے لائق ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوششوں کے باعث عطاآباد پاور پروجیکٹ پر کا شروع ہونے والا ہے واپڈا نے اپنے دفاتر کا قیام عمل میں لایا ہے بہت جلد ہنزہ کے نوجوانوں کے لیے مختلف قسم کے ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے اس لیے تمام فنی مہارت کے حامل افراد اور دیگر افراد ملازمت کےمواقع ترجیحی بنیادوں پر میسر ہونگے ۔ہنزہ میں اس کے علاوہ ہماری حکومت کی کوششوں سے صحت کے سہولیات بہتر بنانے کے لیے علی آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ لیبارٹریز کو فعال کیا گیا ہے اب گھر کی دہلیز پر معیاری صحت کے سہولیات میسر ہونگے۔

اس موقع پر انہوں نےکہا کہ ہنزہ میں پولیس سے لے کر پی ڈبیلو ڈی اور دیگر تمام ملازمتوں پر میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنائی جائیں گی، اسطرح ہنزہ میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری سکولوں میں کمپوٹر لیب کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔
تقریب ایم ایم اے  فائٹر انیتا کریم نے بھی خصوصی شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں میں کریم آباد کے سول سوسائٹیز کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عمائدین علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علی آباد ہنزہ اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔