اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سےآئی نائن ون ڈمپنگ سائٹ بنانے کا معاملہ ،رہائشیوں نے سی ڈی اے کا فیصلہ مسترد کردیا ۔
سردار مہتاب کے ویڈیو بیان کے مطابق سی ڈی اے کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔یہ ڈمپنگ سائٹ بنانے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد بھر کا کچرا یہاں پر لایا جائے گا جو انسانی حقوق بھی خلاف ورزی ہے اس کو اہل علاقہ مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ۔
احباب اختیار بالخصوص چیئرمین سی ڈی اے سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور فی الفور ڈمپنگ سائٹ بنانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔
اہلیان آئن نائن سیکٹر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقے میں ڈمپنگ سائٹ کا قیام مناسب اقدام نہیں ہے اس سے شہریوں کیلئے مسائل کھڑے ہوں گے ۔کیونکہ اس سیکٹر میں تیس ہزار شہریوں کو صحت کے مسائل پیدا ہو جائیں گے اور شہریوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے ۔لہذا چیئرمین سی ڈی اے اس معاملے کو خود دیکھیں ۔
واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے جج بابر ستار نے شہریوں کی درخواست پرسابق چیئرمین سی ڈی اے عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں چار اکتوبر کو پیش ہوکرجواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

