ہومپاکستاناہم تعیناتی،پنجاب میں تبدیلی،ن لیگ کی لندن میں بڑی بیٹھک کی تیاری

اہم تعیناتی،پنجاب میں تبدیلی،ن لیگ کی لندن میں بڑی بیٹھک کی تیاری

لندن میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک کی تیاریاں،پنجاب میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،مسلم لیگ ن کے بڑوں نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے لندن میں اجلاس کی تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس پیر کو لندن میں ہو گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف رات گئے لندن پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔وفاقی وزیر نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہاکہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔