ہومپاکستانپفوا کی جانب سے فلڈ ریلیف مہم سے اب تک 2 کروڑ 83 لاکھ روپے رقم جمع

پفوا کی جانب سے فلڈ ریلیف مہم سے اب تک 2 کروڑ 83 لاکھ روپے رقم جمع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ابھرتی ہوئی صورتحال، پورے ملک میں انسانیت کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر بھرپور کوششوں اور تعاون کی متقاضی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس ویمنز ایسوسی ایشن قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ صدر پفوا بیگم ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی متحرک قیادت میں، پفوا نے بیگم چیئر مین پی اے سی بورڈ کامرہ، بیگمات مینیجنگ ڈائریکٹرز، پاک فضائیہ کی ریجنل ائیر کمانڈز، ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ سے خواتین اور چیئر پرسنز پفوا کے ہمراہ پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر سیلاب زدگان کے لیے عطیات، کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ جمع کیں۔
عطیات جمع کرنے کی غرض سے پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر مراکز پفوا میں پفوا ریلیف کیمپس قائم کیئے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پفوا نے پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر مراکز پفوا میں پفوا ریلیف کیمپس بھی قائم کیئے۔
پفوا کی طرف سے جمع کیئے جانے والے عطیات میں مردوں، خواتین اور بچوں کے ملبوسات کے علاوہ کمبل/لحاف، بستر اور ادویات شامل۔
پفوا کی جانب سے چلائی جانے والی فلڈ ریلیف مہم سے اب تک 2 کروڑ 83 لاکھ روپے جمع کیئے جا چکے ہیں۔
ایئر کموڈور شاہد رضا خان نے ایئر مارشل حامد راشد رندھاوا کو پفوا کی جانب سے 2 کروڑ 83 لاکھ روپیکا چیک پیش کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پفوا کی جانب سے دی گئی رقم سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
صدر پفوا کا ویژن، افسران کی بیگمات کی بھرپور شمولیت اور اس نیک امر میں پاک فضائیہ کی خواتین کا بے لوث جذبہ خدمت قابلِ ستائش ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔