ہومپاکستانچیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا پولیس پبلک سکول کا دورہ

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا پولیس پبلک سکول کا دورہ

گلگت(آئی پی ایس)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا دورہ پولیس پبلک سکول گلگت سکول کے اندر تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری کے ہمراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر PSP/QPM اور سیکرٹری تعلیم رانا محمد سلیم افضل بھی تھے پرنسپل پبلک سکول عبدالشریف نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو سکول میں تعلیم و تعلم اور ضروریات سے متعلق بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر پولیس پبلک سکول گلگت کے لیے ایک کمپیوٹر لیب اور IT انسٹرکٹر کی فراہمی سمیت سکول میں ابتدائی طور پر ایک ہزار کتب پر مشتمل لائبریری قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور بچوں کی سماعت و بصارت سے متعلق مسائل کے جائزے اور علاج و معالجے کی سہولت کے فراہمی کابھی اعلان کیا۔ انہوں نے پولیس پبلک سکول کی بہتری کیلئے تمام ممکن مدد و تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے سکول انتظامیہ کی طرف سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پولیس پبلک سکول گلگت کو خطے کا مثالی درسگاہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔